پاکستان

جعلی ڈگری والے اسمبلی رکن کی نااہلی

اکتوبر 18, 2018 < 1 min

جعلی ڈگری والے اسمبلی رکن کی نااہلی

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے ن لیگ کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیا الرحمان کی نااہلی کو برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کر دی ہے ۔ پی کے 30 مانسہرہ سے کامیاب امیدوار ضیاالرحمان کو ہائیکورٹ نے نااہل قرار دیا تھا ۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ 16 سالہ کی عمر میں میٹرک اور بی اے ایک ساتھ کیسے کر لیا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کہاں ہیں یہ ضیاالرحمان صاحب، ان کو میرے سامنے لائیں۔

وکیل نے کہا کہ ضیاالرحمان نے اپریل 1996 میں مانسہرہ سے میٹرک کیا، دسمبر 1996 میں گھوٹکی سے شہادت العالمیہ کی ڈگری لی۔

چیف جسٹس کے بلانے پر میاں ضیاالرحمان روسٹرم پر آئے تو ان سے پوچھا کہ مجھے بتاو تم نے جو مدرسے کی ڈگری لی ہے اس کا نصاب کیا تھا۔ ضیا الرحمان نے جواب دیا کہ اس میں حدیث، اسلامیات اور فقہ کے مضامین شامل تھے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے کوئی بھی 5 احادیث عربی میں سنا دیں۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق میاں ضیا الرحمان نے کہا کہ اس بات کو بہت سال ہو گئے ہیں ابھی نہیں سنا سکتا۔ چیف جسٹس نے میاں ضیا الرحمان کی سفید داڑھی کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ اپنا بڑھاپا نہ خراب کرو اپنے چہرے کا خیال کرو۔

عدالت نے ضیاالرحمان کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر دی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے