پاکستان24 متفرق خبریں

ججوں اور وکیل کے لفظی داؤ پیچ

اکتوبر 18, 2018 < 1 min

ججوں اور وکیل کے لفظی داؤ پیچ

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے عمران خان کو اہل قرار دینے کے فیصلے پر حنیف عباسی کی نظر ثانی درخواست خارج کرتے ہوئے اپنا ٖفیصلہ برقرار رکھا ہے ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی عدالتی بنچ نے نظر ثانی درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ عدالت اپنے فیصلوں میں غلطیوں کو درست کرے تاکہ ایک جیسے مقدمات میں فیصلے مختلف نہ ہوں  ۔ وکیل نے کہا کہ جس کیس میں عمران خان درخواست گزار تھے فیصلہ مختلف تھا، جہاں عمران خان مدعا علیہ ہیں وہاں فیصلہ مختلف ہے، وکیل کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور عمران خان کیلئے عدل کے پیمانے و معیارات مختلف رکھے گئے، عدل کا جو پیمانہ نواز شریف کیلئے رکھا گیا وہی اس کیس میں بھی رکھا جائے، وکیل اکرم شیخ نے دلائل میں کہا کہ مجتہد کی غلطی کو درست کرنے پر قرآن نے زور دیا ہے، اللہ نے کہا ہے کہ مجتہد سے میں حساب لوں گا، اگر مجتہد کو دنیا میں اپنی غلطی کا پتہ چلے تو درست کر لے ۔ سپریم کورٹ نے پاناما فیصلے میں طے کردہ اصول کو عمران خان کیس میں نظر انداز کیا ۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ آپ کی وکالت کی خوبصورتی یہ ہے کہ آپ فیصلہ پڑھے بغیر دلائل دے رہے ہیں، شاید آپ سامعین کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ میں مقدمہ مکمل تیار کرکے آتا ہوں، معزز جج صاحبان کے احترام میں فیصلہ نہیں پڑھ رہا، فیصلہ پڑھا تو ایسی باتیں آئیں گی جو آپ کو ناگوار گزر سکتی ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میں نے بھی احترام میں آپ کی کمزوریوں کو فیصلے میں نہیں لکھا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے