پاکستان

منتخب نمائندوں کو الیکشن کمیشن کی ہدایت

اکتوبر 18, 2018 < 1 min

منتخب نمائندوں کو الیکشن کمیشن کی ہدایت

Reading Time: < 1 minute

الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو 31 دسمبر تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کر دی جائے گی ۔

الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کو 31 دسمبر تک اپنے اور اہلخانہ کے مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ ارکان پارلیمنٹ اپنے زیر کفالت افراد کے بھی گوشوارے جمع کرائیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ یا دفاتر سے حاصل کر سکتے ہیں ۔

سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان کی رکنیت معطل کردی جائے گی، سالانہ گوشواروں میں منقولہ غیر منقولہ جائیداد، بنک اکاونٹس، نقدرقم، گاڑیوں، زیوارت اور دیگر اثاثوں کی معلومات مانگی گئی ہیں جبکہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کردی جائے گی ۔ گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرنے والے ارکان کے خلاف بدعنوانی اور جھوٹ پر کاروائی کی جائے گی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے