پاکستان

انٹرپول نے اومنی گروپ کا فنانشل افسر گرفتار کر لیا

اکتوبر 23, 2018 < 1 min

انٹرپول نے اومنی گروپ کا فنانشل افسر گرفتار کر لیا

Reading Time: < 1 minute

جعلی اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسراسلم مسعود کو حراست میں لے لیا گیا، ذرائع کے مطابق اسلم مسعود کو انٹرپول کی مدد سے حراست میں لیا گیا ہے  ۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اسلم مسعود کو سعودی عرب میں انٹرپول نے حراست میں لیا ہے، اومنی گروپ کا چیف فنانشل افسر مقدمہ درج ہونے کےبعد فرار ہوگیا تھا، ایف آئی اے کی درخواست پر اسلم مسعود کے ریڈ وارنٹ جاری ہوئے تھے،  اسلم مسعود 9جنوری کو پاکستان سے فرار ہوا تھا ۔

ریڈ وارنٹ کے مطابق اسلم مسعود نے مختلف قومی شناختی کارڈز پر جعلی بینک اکاؤنٹس کھلوائے، بینک اکاؤنٹس کھلونے میں بینک کے اعلی افسران بھی ملوث ہیں ۔
اسلم مسعود کو لندن سے جدہ پہنچنے پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، جدہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کے دوران حکام کو ریڈوارنٹ کا پتہ چلا، اسلم مسعود کو پاکستان کے حوالے کرنے کیلیے کاغذی کارروائیاں کی جارہی ہیں، ذرائع کے مطابق کاغذی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد اسلم مسعود کو پاکستان لایا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے