پاکستان24 متفرق خبریں

نئے پاکستان میں بجلی مہنگی کر دی گئی

اکتوبر 25, 2018 < 1 min

نئے پاکستان میں بجلی مہنگی کر دی گئی

Reading Time: < 1 minute

وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظور دے دی ہے ۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ 70 فیصد گھریلو صارفین پر اس کا بوجھ نہیں پڑے گا، زرعی ٹیوب ویل پر رعایتی نرخوں کا اطلاق جاری رکھا جائے گا ۔ وزیر توانائی عمر ایوب نے لاہور سے بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے دیگر وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی مد میں سالانہ خسارہ 453 ارب روپے تھا، اس کی کم کرنے کی کوشش میں کچھ بوجھ صارفین پر منتقل کرنے پڑےگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ 300 سے 700 یونٹ والے صارفین کیلئے نرخ میں 10 فیصد اضافہ کیا، 700 سے زائد یونٹ والے صارفین کیلئے 15 فیصد اضافہ کیا ہے، زراعت کیلئے رعایتی نرخ 5 روپے 35 پیسے فی یونٹ طے ہیں ۔

وفاقی وزیر تونائی عمر ایوب نے کہا کہ لاہور سے بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے جا رہے ہیں، تکنیکی طور پر ہم کنڈا کلچر ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسی تاریں لگائیں گے جس پر کنڈا نہیں ڈالا جاسکے گا ۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلا خلائی مشن 2022 میں بھیجھا جائے گا، چینی کمپنی اور سپارکو کے درمیان معاہدہ ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں نیب کے افسران کو آفیشل پاسپورٹ دینے کا فیصلہ بھی ہوا ہے جس سے بدعنوانی کیخلاف تحقیقات میں مدد ملے گی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے