متفرق خبریں

دبئی جائیدادوں والے پاکستانی

اکتوبر 26, 2018 < 1 min

دبئی جائیدادوں والے پاکستانی

Reading Time: < 1 minute

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے پاکستانیوں کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان دبئی میں بے نامی جائیداد کی مالک ہیں جبکہ مرحوم امین فہیم کی اہلیہ نے دبئی کی 4 جائیدادوں کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے ۔

ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق  دبئی میں ملک کی کئی سیاسی وسرکاری شخصیات اوران کے اہل خانہ کے نام  جائیدادیں ہیں تاہم یہ اس مرحلے پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ غیر قانونی آمدن سے خریدی گئی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان دبئی میں بے نامی جائیداد کی مالک ہیں، علیمہ خان کے پاکستانی پتے پر نوٹس ان کے ملازم نے وصول کیا جبکہ نوٹس ان کو بذریعہ ای میل بھی بھیجا گیا ہے ۔ سابق وزیر مرحوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ امین کے نام 4 جائیدادیں ہیں تاہم انہوں نے ان جائیدادوں کی ملکیت تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے اوران کے ملازم نے نوٹس وصول نہیں کیا ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی فرخ سلیم کی والدہ، پی ٹی آئی رہنما ممتاز احمد، عدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان، سابق سینیٹر انوربیگ کی اہلیہ، سینیٹر تاج محمد آفریدی، میر حسن تالپور، سابق سینیٹر عمار احمد خان، کسٹمز کلیکٹر شاہد مجید، ایف بی آرافسر واصف خان، سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کی اہلیہ، ڈی آئی جی سہیل حبیب تاجک، سابق ایکسین زاکم خان اور مشرف کے سابق سیکرٹری طارق عزیز کی بیٹیوں کے نام بھی دبئی میں جائیداد ہیں تاہم ان میں سے کئی افراد نے ایف آئی اے کے دعوے کو تسلیم نہیں کیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے