متفرق خبریں

سندھ سرکار میں سب جائز

اکتوبر 27, 2018 < 1 min

سندھ سرکار میں سب جائز

Reading Time: < 1 minute

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے بارے میں وقتا فوقتا مختلف کہانیاں سامنے آتی رہتی ہیں ۔ بحریہ ٹاؤن کو سابق صدر زرداری کے احکامات کے تحت 44 ہزار ایکڑ زمین اونے پونے داموں حوالے کرنے سے لے کر صوبے کے اسپتالوں اور جیلوں میں سنگین جرائم میں ملوث ملزمان و مجرمان کو سہولیات تک ایک لمبی فہرست ہے ۔

تازہ ترین اسکینڈل اس وقت سامنے آیا ہے جب قتل کے مجرم شاہ رخ جتوئی کو ملیر جیل میں دی گئی سہولیات کا پتہ چلا ہے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کے ملیر جیل کے دورے میں معلوم ہوا کہ بااثر سندھی وڈیرے اور زرداری کے دوست کے بیٹے شاہ رخ جتوئی کو سی کلاس دی گئی ہے ۔

چیف جسٹس نے جیل حکام کی سخت سرزنش کی اور قتل کے مجرم شاہ رخ جتوئی کو ڈیتھ سیل منتقل کرنے کے احکامات دئیے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے