متفرق خبریں

پولیس افسر کو اغوا کر لیا گیا

اکتوبر 27, 2018 < 1 min

پولیس افسر کو اغوا کر لیا گیا

Reading Time: < 1 minute

وفاقی دارالحکومت سے پشاور پولیس کے سپریٹنڈنٹ طاہر خان داوڑ لاپتہ ہو گئے۔ گزشتہ شام واک کیلئے گھر سے نکلے، واپس نہ لوٹے۔ پولیس حکام ایس پی طاہر خان کی تلاش میں مصروف ہیں۔
اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین مرکز سے گزشتہ شام خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ لاپتہ ہو گئے۔ طاہر خان جی ٹین فور میں اپنی رہائشگاہ پر جمعہ کی دوپہر تشریف لائے تھے، جہاں پر سرکاری گاڑی، پستول، دو موبائل چھوڑے اکیلے چہل قدمی کو نکلے مگر شام سات پینتالیس کے بعد سے ان کے متعلق کسی کو کچھ خبر نہ تھی۔ طاہر خان کی تلاش اسلام آباد پولیس کی خصوصی ٹیموں کی جانب سے افسران کی سربراہی میں جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مختلف پہلووں سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ پشاور پولیس کو بھی طاہر خان کی گمشدگی کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے