پاکستان

اعظم سواتی کے ملین ڈالرز

اکتوبر 29, 2018 < 1 min

اعظم سواتی کے ملین ڈالرز

Reading Time: < 1 minute

امریکا سے بیس برس قبل پاکستان آنے والے اعظم سواتی نے ضلع مانسہرہ سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور ۲۰۰۱ کے بلدیاتی الیکشن میں مشرفی عہد کی یادگاروں میں سے ہیں ۔

اپنی چرب زبانی اور کروفر کیلئے مشہور اعظم سواتی نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کی اور پھر اپنی دولت کے بل بوتے پر متحدہ مجلس عمل کی چھتری تلے جے یو آئی کے سینیٹر منتخب ہو گئے ۔

ماضی قریب میں اعظم سواتی کے دو کزن فیض محمد مرحوم ن لیگ اور لائق محمد خان جے یو آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے لیکن اعظم سواتی کو دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں سردار یوسف کے ہاتھوں شکست ہوئی ۔

اعظم سواتی اس وقت تحریک انصاف کے وزیر ہیں اور اسلام آباد میں اپنے فارم ہاؤس کے قریب رہنے والے باجوڑ سے تعلق رکھنے والے غریب گھرانوں کے افراد کو جیل بھجوانے اور آئی جی کو تبدیلی سرکار کے علمبردار عمران خان کے زبانی حکم پر ہٹانے کیلئے خبروں میں ہیں ۔

ماضی میں اعظم سواتی نے مانسہرہ کے علاقے ڈاڈر میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ایک ملین ڈالر کا نوٹ دیا تھا اور عرصہ دراز تک خبروں میں تھے ۔ اہل علاقہ کو عرصہ بعد معلوم ہوا کہ امریکا نے سو ڈاکر سے زیادہ کا نوٹ چھاپہ ہی نہیں ۔

اس تصویر میں ‏وفاقی وزیر، اعظم خان سواتی کے مجرم ضیاء الدین، حفصہ اور سمعیہ نظر آ رہے ہیں جن کی گائے وزیر کے فارم ہاؤس میں چلی گئی تھیی اور اس جرم میں ان کے ماں باپ جیل میں ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے