پاکستان پاکستان24

پٹرول، ڈیزل مزید مہنگا

اکتوبر 31, 2018 < 1 min

پٹرول، ڈیزل مزید مہنگا

Reading Time: < 1 minute

انصافی حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ کر دیا گیا ہے اس طرح پٹرول کی نئی قیمت اٹھانوے روپے فی لٹر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔

ملک میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت ۱۱۳ روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔ حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا ہے اور فی لٹر اب ۸۶ روپے پچاس پیسے میں دستیاب ہوگا ۔

قرضے میں گھری پاکستان کی معیشت کیلئے تحریک انصاف کی حکومت نے تاحال کوئی بڑا اقدام نہیں کیا جس سے مہنگائی کے طوفان کو روکا جا سکے ۔ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کیلئے ابتدائی شرائط کو تسلیم کیا جا چکا ہے اور حالیہ اقدامات کو معاشی ماہرین اسی سلسلے کی کڑی قرار دے رہے ہیں۔

عام لوگوں کیلئے ابھی تک کوئی ریلیف فراہم نہ کر سکنے والی حکومت اپنے ابتدائی دنوں میں ہی انتہائی غیر مقبول ہو چکی ہے اور اس کے حامی اب سوشل میڈیا پر بھی ایسے اقدامات کا دفاع کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے