پاکستان پاکستان24

کسی سے کم عاشق رسول نہیں

نومبر 1, 2018 < 1 min

کسی سے کم عاشق رسول نہیں

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نےاسلام آباد میں نیا آئی جی تعینات کرنےکیلئے وفاقی حکومت کی درخواست مستردکردی ہے تاہم کسی افسر کو اضافی چارج لینے کی اجازت دیدی ہے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہا ہے کہ ہم صرف مسلمانوں کےقاضی نہیں,اگرکسی پرکیس ہی نہ بنتا ہوتوکیسےسزا دیں ہم کسی سےکم عاشق رسول نہیں ہيں

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نےاسلام آباد میں نیا آئی جی تعینات کرنے کی درخواست کی سماعت کی،

اٹارني جنرل انورمنصور نےبتایا اسلام آباد کی صورتحال کشیدہ ہے،نئےآئی جی کی تقرری کی اجازت دی جائے۔ چیف جسٹس نےریمارکس دیئےکہ اگرآئی جی ملک سےباہرہوتوذمہ داریاں عارضی طورپرایڈیشنل آئی جی کودے دیں، مستقل آئی جی جان محمد ہی ہوں گے،

چیف جسٹس نےکہاگزشتہ روز فيصلے کا آغاز کلمہ طيبہ سےکيا پورابینچ عاشق رسول ہے,اللہ کو بھي نبي پاک کے زريعے پہچانا نبی پاک کی حرمت کیلئے شہید ہونےکیلئےتیار ہیں،ہم صرف مسلمانوں کےقاضی نہیں,

چيف جسٹس نے کہا اگرکسی پرکیس ہی نہ بنتا ہوتوکیسےسزادیں،کیا اب ہرشخص کو اپنے ایمان کا ثبوت دینا پڑے گا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے