پاکستان پاکستان24

معاہدہ طے، دھرنا ختم

نومبر 2, 2018 < 1 min

معاہدہ طے، دھرنا ختم

Reading Time: < 1 minute

تحریک لبیک اور حکومت میں معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد دھرنے ختم کر دیئے گئے ہیں ۔ اس بار معاہدے پر کسی جرنیل کے دستخط نہیں ہیں ۔ حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت کے دستخط ہیں جبکہ دھرنا بازوں کی طرف سے پیر افضل قادری اور وحید نور نے دستخط ثبت کئے ہیں ۔

معاہدے کے مطابق آسیہ مسیح کے مقدمے میں نظرثانی اپیل دائر کر دی گئی ہے اور حکومت اس پر اعتراض نہیں کرے گی ۔ دوسری شق کے مطابق آسیہ کا نام فوری طور پر ایگزٹ کنٹرول فہرست میں شامل کرنے کیلئے قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

تیسری شق کے مطابق آسیہ کی بریت کے خلاف تحریک میں اگر کوئی شہادتیں ہوئی ہیں ان کے بارے میں فوری قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ چوتھی شق میں لکھا گیا ہے کہ آسیہ کی بریت کے خلاف ۳۰ اکتوبر اور اس کے بعد جو گرفتاریاں ہوئیں ان افراد کو رہا کیا جائے گا ۔

آخری شق میں تحریک لبیک نے لوگوں سے تکلیف اور دل آزاری پر معذرت کی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے