متفرق خبریں

نیازی کہنے پر قومی اسمبلی میں لڑائی

نومبر 5, 2018 < 1 min

نیازی کہنے پر قومی اسمبلی میں لڑائی

Reading Time: < 1 minute

مشرقی پاکستان میں ہتھیار ڈالنے والے جنرل نیازی کے ذکر پر ایوان زیریں میں شور اٹھا اور پھر دو ارکان ایک دوسرے کو مارنے کیلئے دوڑ پڑے ۔

پیپلز پارٹی کی شازیہ مری کی تقریر کے دوران نیازی کے ذکر پر تحریک انصاف کے لیہ سے رکن عبدالمجید نیازی بھڑک اٹھے اور سخت الفاظ استعمال کئے ۔ جواب میں پی پی کے سید رفیع اللہ اپنی نشست سے اٹھ کر نیازی کو مارنے کیلئے گئے مگر ارکان نے بیچ بچاؤ کر لیا ۔

نیازی کے ذکر پر وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے وضاحت بھی کی کہ ایک نیازی وزیرستان میں بھی شہید ہوا تھا، علی محمد خان نے کہا کہ اس ملک کے لاکھوں نیازی قابل عزت ہیں ۔
حملے کی کوشش کے دوران حکومت اور اپوزیشن کے ارکان درمیان میں آگئے ۔ اسی دوران اسپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمس کو سید رفیع کو باہر نکالنے کی ہدایت کردی لیکن اپوزیشن اور حکومت کے ارکان نے درمیان میں معاملہ حل کرا دیا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے