پاکستان

خلا میں بھیجنے کیلئے سیاست دان

نومبر 6, 2018 < 1 min

خلا میں بھیجنے کیلئے سیاست دان

Reading Time: < 1 minute

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے تحریک انصاف کی حکومت کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ کسی کے ہاتھ میں ہتھکڑیاں نہیں ہیں سب کے ہاتھ کھلے ہیں اور 5 سال تک فساد کرنے والے قومی اسمبلی میں اکثریت میں ہیں ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سپارکو سے کہا گیا ہے کہ سیاسی فسادیوں کو خلا میں لے جا کر چھوڑ دیا جائے، سنا ہے سپارکو نے 5 سال کا ڈیٹا مانگ لیا ہے، کیونکہ قومی اسمبلی میں 5 سال تک فساد کرنے والے اکثریت میں ہیں، میرا مطالبہ ہے کہ سپارکو صرف تین ماہ کا ڈیٹا مانگے ۔

خورشید شاہ نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں گزشتہ روز گالم گلوچ اور ہنگامہ آرائی کا جو واقعہ ہوا وہ ناخوشگوار تھا، ایسا ہوا تو یہ ایوان خالی ہو جائے گا، ہم اسمبلی میں فساد نہیں پھیلانا چاہتے، قومی اسمبلی میں 5 سال تک فساد کرنے والے اکثریت میں ہیں، یہ سیاست گالم گلوچ سے نہیں چلے گی ۔ اسمبلی میں ایک گھنٹہ اپوزیشن انتظار کرتی رہی لیکن حکومت سے تعلق رکھنے والا بندہ نہیں آیا اور آج بھی اسپیکر نے اپنے چیمبرمیں بلایا تواپوزیشن ہی پہنچی ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ فسادی سیاستدانوں کو خلا میں بھیجنے سے فسادات بھی نہیں ہوں گے اور زمین بھی پاک ہوجائے گی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے