پاکستان پاکستان24

دھرنے کی توڑ پھوڑ سے 26 کروڑ کا نقصان

نومبر 10, 2018 < 1 min

دھرنے کی توڑ پھوڑ سے 26 کروڑ کا نقصان

Reading Time: < 1 minute

آسیہ بی بی کیس فیصلے کے بعد توڑ پھوڑ اور مظاہروں کے دوران املاک کو پہنچنے والے نقصان کی رپورٹ پنجاب حکومت میں سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق مظاہروں، دھرنوں اور توڑ پھوڑ سے نجی و سرکاری املاک کو چھبیس کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ۔ ذرائع کے مطابق
پنجاب حکومت نے بتایا ہے کہ یہ عبوری رپورٹ ہے اور مزید تفصیلات کئی اضلاع سے آنا باقی ہیں ۔ صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور کے انسانی حقوق سیل میں یہ عبوری رپورٹ جمع کرائی ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے