پاکستان

متروکہ وقف املاک کی آمدن

نومبر 11, 2018 < 1 min

متروکہ وقف املاک کی آمدن

Reading Time: < 1 minute

متروکہ وقف املاک بورڈ کی آمدنی کی تفصیل جاری کی گئی ہے جس کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران متروکہ وقف املاک کو 5800.327ملین روپے کی آمدن ہوئی ہے ۔

دستاویزات کے مطابق دو ہزار تیرہ ،چودہ میں متروکہ وقف املاک کو 862.239ملین روپے کی آمدن ہوئی ہے  ۔ دو ہزار چودہ ، پندرہ میں متروکہ وقف املاک کو 1063.919ملین روپے آمدن ہوئی ہے ۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ دو ہزار پندرہ ،سولہ میں متروکہ وقف املاک کو 1098.543ملین روپے کی آمدن ہوئی ہے ۔ دو ہزار سولہ ،سترہ میں وقف املاک کو 1281.970ملین روپے کی آمدن ہوئی ہے  ۔ دو ہزار سترہ ،اٹھارہ میں وقف املاک بورڈ کو 1365.265ملین روپے آمدن ہوئی ہے ۔
دو ہزار اٹھارہ ،انیس ستمبر کے ماہ تک وقف املاک بورڈ کو 128.391ملین روپے کی آمدن ہوئی ہے  ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کو یہ آمدن زرعی ،سول اور تجارتی املاک سے حاصل ہوئی ہے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے