پاکستان پاکستان24

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس

نومبر 11, 2018 < 1 min

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس

Reading Time: < 1 minute

‏اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی سمری پر غور کیا جائے گا جبکہ سمری کے مطابق گھریلوں صارفین کو گیس کی فراہمی سمیت موسم سرما کے لیے گیس پلان نافذ کیا جائے گا ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ ای سی سی کا اجلاس کل بارہ نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں موسم سرما کے لیے گیس پلان پر غور کیا جائے گا ۔
ذرائع کے‏ مطابق ای سی سی اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جبکہ پٹرولیم ڈویژن نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی سمری ای سی سی کو بھجوا دی گیس پلان کے تحت ایکسپورٹ انڈسٹری کو تین ماہ کے لئے آر ایل این جی فراہم کی جائے گی، اجلاس کو گیس کی فراہمی کی اولین ترجیح گھریلو صارفین ہونگے

پلان دسمبر، جنوری اور فروری کےلئے بنایا  گیا ۔ ذرائع کے مطابق ‏ای سی سی ڈھوک حسین ون فیلڈ سے گیس کی فراہمی کا جائزہ لے گی جبکہ ‏بٹریسم فیلڈ سے گیس کی فراہمی بھی ایجنڈے میں شامل، گیس لوڈ مینجمنٹ پلان  3 تا ساڑھے 3 ماہ کیلیے نافذ کیا جاسکتا ہے، ‏ای سی سی کے اجلاس میں ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر سے متعلق امور پربھی غور کرے گی ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے