پاکستان

پشاور میٹرو کیلئے مزید فنڈز

نومبر 14, 2018 < 1 min

پشاور میٹرو کیلئے مزید فنڈز

Reading Time: < 1 minute

قومی اقتصادی کمیٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے میں تنگر ہائیڈرو پاور پروجیکٹ ، پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور منصوبے کے لیے نظر ثانی لاگت، سندھ میں شمسی توانائی ، بلوچستان میں پانی کے وسائل کی ترقی کے منصوبوں سمیت 6 کھرب 59 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے چھ منصوبوں کی منظوری دے دی ۔

ایکنک کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ہوا، ایکنک نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور منصوبے کی نظر ثانی شدہ لاگت 66 ارب 43 کروڑ 70لاکھ روپے کی منظوری دے دی منصوبہ مقررہ مدت کے اندرجون 2019میں مکمل ہو گا، ایکنک نے 79 ارب 92 کروڑ 97 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کے سکی کیناری ، کوہالہ اور محل ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے ترسیلی نظام بچھانے کے منصوبے، سندھ میں 12ارب 84 کروڑ 81 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت سے شمسی توانائی کے منصوبے ، درگئی ہائیڈرو الیکٹرک پاور سٹیشن کی بحالی کے لیے 4 ارب 5 کروڑ تین لاکھ 64 ہزار روپے مالیت کے منصوبے ، 16ارب 45 کروڑ 34 لاکھ روپے مالیت سےبلوچستان میں پانی کے وسائل کی ترقی کے منصوبے اور وزارت آبی وسائل کی تجویز پر دیامر بھاشا ڈیم کے تنگر ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے لیے چار کھرب79ارب68کروڑ60لاکھ روپے کی نظر ثانی شدہ لاگت کی منظوری دے دی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے