متفرق خبریں

ڈیم کے بعد آبادی کنٹرول مہم کا اعلان

نومبر 25, 2018 < 1 min

ڈیم کے بعد آبادی کنٹرول مہم کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

چیف جسٹس ثاقب نثار لندن میں سرگرمیوں اور بیانات پر پاکستان میں سوشل میڈیا کے صارفین سخت تنقید کر رہے ہیں لیکن اسی دوران چیف جسٹس نے ڈیم بنانے کے بعد آبادی کنٹرول کرنے کی مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

لندن میں ڈیم چندہ مہم کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ انہیں کچھ ʼبڑوں سے توقع تھی‘ مگر انہوں نے ڈیم فنڈ میں خاطر خواہ حصہ نہیں ڈالا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وہ اربوں روپے لوٹ کر باہر جائیدادیں بنانے والوں سے حساب لیں گے، جس کے بعد ڈیم فنڈ کیلئے مزید چندے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ʼافسوس ہے کہ جن لوگوں نے اربوں روپے لوٹے انہوں نے رقم نہیں دی، میں حساب لوں گا کہ کس نے کتنی جائیدادیں بنائیں؟ تین ارب روپے کی پراپرٹی دبئی میں کیسے بنائی؟ لانچ پر پیسے باہر بھیجنے والوں کو حساب دینا پڑے گا، ان سے پوچھوں گا دولت کیسے بنائی، ʼمفاد پرست لوگ ڈیم بننے سے نہیں روک سکتے، بدقسمتی سے ہم نے پانی کی قدر نہیں کی، خدا نہ کرے کہ ہمارے ملک میں صومالیہ جیسی صورتحال پیدا ہو، ہمیں اپنی قوم اور اپنی آئندہ نسلوں کیلئے جہاں تک جانا پڑا جانا چاہیے۔

چیف جسٹس نے اعلان کیا کہ اب آبادی پر کنٹرول کیلئے مہم چلائوں گا، بچے دو ہی اچھے مہم کا آغاز گھر سے کروں گا ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کے ان بیانات کو سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے طنز و تضحیک کا نشانہ بنایا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے