پاکستان24 متفرق خبریں

دھمکیوں کے بعد اب اکاؤنٹس منجمد

نومبر 27, 2018 < 1 min

دھمکیوں کے بعد اب اکاؤنٹس منجمد

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اکرم شیخ نے کہا ہے کہ مشرف غداری کیس میں مجھے دھمکایا گیا،  اب میرے بنک اکاؤنٹس منجمد کئے گئے ہیں، یہاں کی عدالتوں سمیت انٹرنیشل فورم پر آواز بلند کروں گا، اس حکومت میں میڈیا سمیت دیگر اداروں کو دبایا جارہا ہے ۔

اکرم شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بنک اکاونٹس منجمند کر دیے گئے مگر آج سے پہلے مجھے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا، اب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میں نے 11 کروڑ سے زائد ایڈوانس ٹیکس دینا ہے ۔

اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ میں شروع سے ٹیکس دیتا آرہا ہوں، مشرف والے کیس میں مجھے دھمکایا گیا، مجھے کہا گیا یہ کیس چھوڑ دیں، مجھے کہا گیا طالبان یا کوئی اور آپ کو مار کر پھینک جائے گا ۔

اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی اور جہانگیر ترین کیخلاف میں نے مقدمات کیے، مجھے انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ اکرم شیخ نے کہا کہ مشرف کے مقدمے سے میں علیحدہ ہوگیا ہوں، مجھے پچھلے تین سال سے تنگ کیا جارہا ہے، کسی سیاسی جماعت کا رکن نہیں جو بھی وکیل کرے گا میں اس کا کیس لوں گا ۔

اکرم شیخ نے کہا کہ اگر اکاونٹس منجمند کیے گئے تو لوگ پیسے جمع کرانا بند کر دیں گے، کوئی انکم ٹیکس والے یا بنک والے یہ کام نہیں کر سکتے اوپر سے ہدایت پر بنک اکاونٹس منجمد کیے گئے،

43 سال سے ٹیکس ادا کرتا آرہا ہوں، مجھے نوٹس دلوانے والے پاکستان سے باہر بیٹھے ہیں، درخواست کرتا ہوں میرے اکاونٹس بحال کیے جائیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے