پاکستان پاکستان24

اتفاق فاؤنڈری ۵۰ کی دہائی سے ہے

نومبر 28, 2018 < 1 min

اتفاق فاؤنڈری ۵۰ کی دہائی سے ہے

Reading Time: < 1 minute

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اتفاق فاؤنڈری50 کی دہائی میں زرعی آلات بنا رہی تھی اور60 کی دہائی میں برآمد کرتی تھی ،یہ سب بتانے کیلئے کئی گواہ بیان قلمبند کرانے کیلئے تیارہوجائیںگے ، نوازشریف کی اسٹاف کواتفاق فاؤنڈری کی مزید تفصیلات تیارکرنے کی ہدایت ، وکیل خواجہ حارث نے ملازمین کو بطورگواہ پیش کرنے پرمشاورت کو موقف اپنایا ۔
نوازشریف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کیلئے احتساب عدالت پہنچے جہاں لیگی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا ۔ احاطہ عدلات میں وکلاء سے مشاورت کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ اتفاق فاؤنڈری 50 کی دہائی میں زرعی آلات بنا رہی تھی اور60 کی دہائی میں آلات برآمد کرتی تھی 60کی دہائی میں اتفاق فاؤنڈری کےآلات استعمال کرنے والے گواہ موجود ہیں، انکا مزید کہنا تھاکہ والد کے کہنے پر1967میں عراق،ایران اورسعودی عرب کا دورہ کیا 1962 میں والد نے لاہورکی پہلی امریکن شیورلے گاڑی اورانکے کیلئےلاہورکی پہلی اسپورٹس کنورٹیبل مرسڈیزمنگوائی تھی ، انہوں نے کہاکہ 60کی دہائی میں اتفاق فاؤنڈری کےآلات استعمال کرنے والے گواہ موجود ہیں یہ سب باتیں بتانے کیلئے بہت سے گواہ بیان قلمبند کرانے کیلئے تیارہوجائیںگے ، نوازشریف نے اپنے اسٹاف کو اتفاق فاؤنڈری کی تفصیلات تیارکرنے کی ہدایت کی تو پرویزرشید نے کہاکہ ہمارا مقدمہ یہ نہیں ہے اتفاق فانڈری کے قیام اور برآمدات کی باتیں گپ شپ کیلئے ٹھیک ہیں ، نوازشریف نے خواجہ حارث نے اتفاق فاؤنڈری کے ملازمین بطور گواہ پیش کرنے سے متعلق پوچھا توخواجہ حارث نے بعد میں مشاورت پراکتفا کیا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے