پاکستان

ڈار کی جائیداد پر نیب سے جواب طلب

نومبر 28, 2018 < 1 min

ڈار کی جائیداد پر نیب سے جواب طلب

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس میں ڈپٹی ڈائریکٹرنیب سمیت دوگواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ، گلبرگ رہائشگاہ ضبط کرنے کے خلاف ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق کی درخواست پر نیب نے آج بھی جواب جمع نہیں کرایا، عدالت نے آخری مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرپھر جواب طلب کرلیا ہے ۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈارکے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت کی ، سابق صدرنیشنل بنک سعید احمد،نعیم محمود اورمنصوررضوی عدالت میں پیش ہوئے ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اقبال حسن اور نجی بینک کے منیجرنعیم اللہ نے بیان قلمبند کروایا ، اسحاق ڈارکی اہلیہ کی گلبرگ رہائشگاہ ضبطگی کیخلاف درخواست پرنیب نے آج بھی جواب جمع نہیں کرایا جج محمد بشیرنے جواب جمع نہ کرنے وجہ پوچھتی تو نیب پراسیکیوٹر نے جواب تیار نہ ہونے کا موقف اپنایا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پرجواب جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آخری مہلت کی تنبیہ بھی کردی عدالت نے کیس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی کردی

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے