چار کلرک حکومت چلا رہے ہیں، جسٹس عظمت

سپریم کورٹ میں ورکرز ویلفیئر فنڈز کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس عظمت سعید نے کہا ہے کہ لگتا ہے دو چار کلرک ہی حکومت چلا رہے ہیں ۔

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کا آغاز کیا تو وکیل وصی ظفر نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں کلریکل غلطی ہے، جس میں درخواست گزار کا نام بھی ڈیپوٹیشن ملازمین کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے ۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کا مذاق نہیں اڑایا جاتا، بعض دفعہ مقدمے کو اس لیے نہیں کھینچتے کہ حکومت کیلئے شرمندگی نہ ہو، معاملات حکومت چلاتی ہے یا دو چار بندے؟ مجھے لگتا ہے دو چار کلرک ہی حکومت چلا رہے ہیں، اندھوں کو بھی نظر آرہا ہے کیا ہو رہا ہے ۔

عدالت نے درخواست گزار کے مؤقف پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ جواب آنے کے بعد دیکھیں گے کیا کرنا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے