پاکستان24 متفرق خبریں

شاہد مسعود کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

نومبر 29, 2018 2 min

شاہد مسعود کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر شاہد مسعود کو کرپشن کیس میں عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے ۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم شاہد مسعود کو جج انعام اللہ کی عدالت میں پیش کیا ۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے شاہد مسعود کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود پر بطور ایم ڈی پی ٹی وی مبینہ طور پر 3 کروڑ 80 لاکھ روپے خوربرد کا الزام ہے ۔ شاہد مسعود پر الزام ہے کہ انہوں نے ایم ڈی پی ٹی وی کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے کے لیے جعلی کمپنی سے معاہدہ کیا تھا، جس سے پی ٹی وی کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا ۔

ایف آئی اے کے مطابق شاہد مسعود نے کرکٹ میچز دکھانے کے لیے کیٹرنگ کا بزنس کرنے والی کمپنی سے معاہدے کی منظوری دی اور اس مد میں جعلی کمپنی کو 3 کروڑ 70 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ استغاثہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں 2 شریک ملزمان کاشف ربانی اور روشن مصطفی اب تک مجموعی طور پر 2 کروڑ 9 لاکھ روپے واپس کر چکے ہیں ۔

شاہد مسعود کے خلاف مبینہ طور پر 3 کروڑ 80 لاکھ روپے کے الزام پر رواں سال جون میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ان کے نا قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے ۔

اس سے قبل 25 اکتوبر کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم ایف آئی اے کی جانب سے اس وقت ان کی گرفتاری کی کوشش کی گئی تھی لیکن کامیابی نہیں ملی تھی۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے