پاکستان پاکستان24

کابینہ اجلاس میں سو روزہ کارکردگی

نومبر 29, 2018 < 1 min

کابینہ اجلاس میں سو روزہ کارکردگی

Reading Time: < 1 minute

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو دیئے گئے اہداف پر پیش رفت کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔  اجلاس میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی سمری پر بحث وزیر قانون کی عدم موجودگی کے باعث موخر کر دی گئی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی کابینہ نے سو روزہ کارکردگی پر وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد دی ۔ حکومتی کارکردگی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی گئی ۔ تمام وزراء کی طرف سے اپنی اپنی وزارت کی کارکردگی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی گئی ۔ وزراء کی جانب سے سو روزہ پلاننگ کی تفصیلات اور اقدامات سے کابینہ کو آگاہ کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کی بہتری اور معاشی استحکام کے لیے جدوجہد تیز کریں گے، ہمیں سیاسی مخالفین کی پروا کیے بغیر اپنے ایجنڈے کو مکمل کرنا ہے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دستاویزی تجاویز پر عمل درآمد کے ورکنگ پیپرز پیش کئے گئے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرپشن کے خلاف مہم اسی طرح جاری رہے گی، لوٹی ہوئی ملکی دولت جلد واپس لانے کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے