مرغیوں کے دفاع کیلئے خان کی ٹویٹ

وزیراعظم عمران خان کے مرغی اور انڈے والی تقریر پر سوشل میڈیا نے خوب تضحیک کی تو ان کے ٹوئٹر سے مخالفین کو غلامانہ ذہنیت والے قرار دیا گیا ہے ۔

ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب دیسی مرغیوں سے غربت مٹانے کی بات کریں تو غلامانہ ذہنیت رکھنے والے تمسخر اڑاتے ہیں اور جب یہی بات ولایتی افراد کریں تو خوب واہ واہ کرتے ہیں ۔ خان نے ٹویٹ کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی وہ رپورٹ بھی شیئر کی جس میں غربت مٹانے کے طریقے کی تفصیل بتائی گئی تھی ۔

رپورٹ کے مطابق 2016 میں مائیکرو سافٹ کے ارب پتی مالک بل گیٹس نے افریقہ میں غریب خاندانوں کو مدد دینے کے لیے ایک لاکھ مرغیاں تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ مرغیوں کو پالنے اور بیچنے سے غربت کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ایک کاشت کار پانچ مرغیاں پال کر سالانہ 1000 ڈالر کما سکتا ہے جن خاندانوں کی سالانہ آمدن 700 ڈالر سے کم ہو انھیں خط غربت سے نیچے تصور کیا جاتا ہے ۔

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button