فریحہ ادریس کے شوہر کو اہم عہدہ

تحریک انصاف کی حکومت نے اینکر فریحہ ادریس کے شوہر مسعود بیگ کو پی ٹی وی ورلڈ کا سربراہ مقرر کیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی کارکردگی زیر بحث ہے ۔

سوشل میڈیا کے بعض صارفین نے مسعود بیگ کی اہلیت پر سوال اٹھائے ہیں جبکہ کچھ افراد نے مسعود بیگ کی پرانی ٹویٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کئے ہیں جن میں مسٹر بیگ نے سینئر صحافیوں کے خلاف سخت زبان استعمال کر کے تحریک انصاف کی حکومت کا دفاع کیا ہے ۔

بعض صارفین نے لکھا ہے کہ مسعود بیگ کی اہلیت صرف گالیاں دینا ہے اور تحریک انصاف کیلئے یہی سب سے اہم کارکردگی سمجھی جاتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے