متفرق خبریں

سونالی باندرے کی کینسر سے واپسی

دسمبر 5, 2018 2 min

سونالی باندرے کی کینسر سے واپسی

Reading Time: 2 minutes

بالی وڈ کی اداکارہ سونالی بیندرے کینسر سے لڑ کر ممبئی کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر اتری ہیں ۔ بیندرے کے سر پر بال نہیں تھے کیونکہ انہوں نے امریکا نے کینسر جیسے موذی مرض کا ایک طویل علاج کرایا ہے ۔

سونالی نے ہاتھ جوڑ کر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کے ساتھ ان کے شوہر گولڈی بہل بھی تھے ۔ گولڈی نے مقامی رپورٹرز کو بتایا کہ سونالی صحتیاب ہو رہی ہیں لیکن انھیں مستقل چیک اپ کرانے کی ضرورت ہے ۔

بی بی سی کے مطابق سونالی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لکھا ہے کہ ‘لوگ کہتے ہیں کہ دوریاں دلوں میں پیار پیدا کرتی ہیں۔ ہاں ایسا ہوتا ہے، لیکن فاصلوں سے جو سبق ملتا ہے اسے بھی کم شمار نہیں کیا جا سکتا۔’

‘میں جب گھر سے دور نیو یارک شہر میں تھی تو مجھے احساس ہوا کہ میں بیک وقت کتنی ساری کہانیوں کے ساتھ جی رہی ہوں۔ ان میں سے ہر ایک اپنے انداز میں اپنی کہانی لکھنے کی کوشش کر رہی تھی۔ ہر کوئی جدوجہد کر رہی تھی اور کوئی بھی ہمت ہارنے کے لیے تیار نہیں تھی۔ سب ایک ساتھ ہی جہد مسلسل میں لگی تھی۔‘

‘اب میں ان راہوں پر واپس جا رہی ہوں جہاں میرا دل ہے۔ یہ ایک ایسا احساس ہے جسے میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی لیکن پھر بھی میں کوشش کر رہی ہوں۔ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو ایک بار پھر دیکھنے کی خوشی، جو مجھے پسند ہے اسے کرنے کا جوش اور بطور خاص اس لمحے تک جو سفر رہا ہے اس کے لیے احساس تشکر۔’

 

انھوں نے مزید لکھا: ‘جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ۔ لیکن میں خوش ہوں اور خوشی کے اس وقفے کا استقبال کر تی ہوں۔ یہ وقت ہے یہ جاننے کا کہ ہمارے سامنے ایک نیا معمول ہے اور میں اسے بغل گیر ہونے کے لیے بے صبری ہوئی جا رہی ہوں۔ سورج کی روشنی میں نہانے کے لیے، کھیلنے کے لیے، زندگی بھر کی مہم کے لیے۔ اور جس طرح زندگی کی میری مہم جوئی جاری ہے کرس مارٹن کے الفاظ میں یہ صادق نظر آتی ہے کہ ‘جو آپ چاہتے ہیں وہ صرف ایک خواب کے فاصلے پر ہے۔ اس دباؤ اور اس وزن کے نیچے ہم ہیروں کی طرح نکھرتے ہیں۔’

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے