پاکستان پاکستان24

سواتی وزارت سے مستعفی ہوگئے

دسمبر 6, 2018 < 1 min

سواتی وزارت سے مستعفی ہوگئے

Reading Time: < 1 minute

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے اپنی وزارت سے استعفا دے دیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سواتی نے اپنا استعفا کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا ہے ۔

اعظم سواتی کے خلاف سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس زیرسماعت ہے جس میں ان کو نااہل کرنے کیلئے آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت کارروائی کرنے کا عندیہ چیف جسٹس ثاقب نثار دے چکے ہیں ۔ اعظم سواتی نے اپنے فارم ہاؤس کے ساتھ رہنے والے باجوڑ کے ایک غریب خاندان پر مقدمہ درج کر کے ان کی عورتوں کو جیل بھجوایا تھا ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے گزشتہ روز مقدمے کی سماعت کے دوران اعظم سواتی کے وکیل سے پوچھا تھا کہ پارٹی نے ان کے خلاف کیا کارروائی کی؟ انہوں نے یہ بھی پوچھا تھا کہ اعظم سواتی نے خود اپنے لئے کیا سزا تجویز کی؟ ۔ اس مقدمے میں سپریم کورٹ نے دو وکیلوں کو معاون بھی مقرر کیا ہے ۔

گزشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثار سے وزیراعظم عمران خان نے نے کے چیمبر میں ملاقات بھی کی اور بعد ازاں لا اینڈ جسٹس کمیشن کے سیمینار میں بھی وہ ساتھ بیٹھے رہے ۔

ایسے حالات میں اعظم سواتی کا استعفا سامنا آنے سے ان کے خلاف آرٹیکل باسٹھ ون ایف کی کارروائی رک سکتی ہے اور ان کی معافی جو تین بار مسترد کی جا چکی ہے اس پر دوبارہ غور کا امکان پیدا ہو گیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے