پاکستان پاکستان24

نصرت جاوید پر قاتلانہ حملہ

دسمبر 8, 2018 < 1 min

نصرت جاوید پر قاتلانہ حملہ

Reading Time: < 1 minute

سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس میں وہ محفوظ رہے ہیں ۔

اسلام آباد کے علاقے جی ایٹ میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے نصرت جاوید کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے تاہم سینئر صحافی بچ گئے ۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر نصرت جاوید نے لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے قتل کرانے کی کوشش کی ہے اور میں زندہ ہوں ۔

نصرت جاوید نے ملاقات کیلئے آنے والے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ رات بارہ بجے پانچ سے چھ افراد نے ان کا پیچھا کر کے گاڑی کے دو ٹائر برسٹ کئے اور گاڑی کو الٹانے کی کوشش کی ۔

پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم دوسری جانب سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے ٹرولز نے نصرت جاوید کے خلاف طوفان بدتمیزی بپا کیا ہے اور ان پر شراب نوشی کے الزام عائد کئے جا رہے ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے