پاکستان

پنجاب میں دھند، موٹروے بند

دسمبر 8, 2018 < 1 min

پنجاب میں دھند، موٹروے بند

Reading Time: < 1 minute

ملک کے میدانی علاقوں میں بارشیں نہ ہونے کے سبب دھند اتر آئی ہے، سب سے زیادہ متاثر پنجاب ہوا ہے جہاں سڑکوں پر حادثات کی شرح بڑھ گئی ہے ۔

نجاب کے شہروں شیخوپورہ، فیصل آباد، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں، سکھیکی، قصور، کلور کوٹ سمیت کئی علاقوں دھند کے ڈیرے ہیں۔ کوٹ مومن میں حد نگاہ چند میٹر رہ گئی، موٹر وے ایم ون کوٹ مومن سے فیصل آباد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے اورموٹروے ایم ٹو اسلام آباد کیلئے بھی بند کردی گئی ۔ موٹروے کی بندش کے باعث ٹول پلازوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

دوسری جانب چیچہ وطنی میں بائی پاس پر اے سی کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور 18 مسافر زخمی ہوگئے ۔ ایک اور حادثہ اوکاڑہ میں نیشنل ہاٸی وے باٸی پاس کے قریب ہوا ہے، دوکاروں کے درمیان تصادم سے ا  جاں بحق اوردوافراد زخمی ہوگئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے