پاکستان24 متفرق خبریں

تین ٹی وی چینلز بحریہ ٹاؤن کیلئے میدان میں

دسمبر 8, 2018 < 1 min

تین ٹی وی چینلز بحریہ ٹاؤن کیلئے میدان میں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے تین ٹی وی چینلز جنہوں نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے قبضے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کی خبر نہیں دی تھی بحریہ ٹاؤن کے عدالتی فیصلے کے خلاف مظاہرے کو مسلسل ناظرین تک پہنچا رہے ہیں ۔

دنیا نیوز، اے آر وائے اور ایکسپریس نیوز نے ہفتے کی صبح سے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے اسپانسر کئے گئے مظاہرے کی کوریج کی اور ناظرین کو بتایا کہ مظاہرین نے سپر ہائی وے بلاک کر دی ہے جبکہ ان میں سرمایہ کار، اوورسیز پاکستانی اور پلاٹ خریدنے والے شہری شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات بحریہ ٹاؤن کراچی نے علاقے میں بجلی بند کر دی اور رہائشیوں کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہمارے اکاؤنٹس منجمد ہو چکے ہیں اس لئے ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں ۔

پاکستان کے چند بڑے میڈیا گروپس پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی ڈویلپر جس پر عام شہریوں اور جنگلات کی زمین پر قبضے کا الزام کے خلاف کوئی خبر نشر یا شائع نہیں کرتے لیکن ملک ریاض سے جاری کسی بھی خبر کو قارئین اور ناظرین تک فوری اور مسلسل پہنچاتے ہیں ۔

اس سال کے آغاز پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بحریہ ٹاؤن کراچی، راوالپنڈی اور مری کے خلاف فیصلے دیے تھے اور نیب کو کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

اس سے قبل ملک کے بڑے انگریزی اخبار ڈان نے ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ بحریہ ٹاؤن نے کراچی کی 44 ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ کر لیا ہے اور اس کیلئے 25 گوٹھ اجاڑے گئے، الزام لگایا جاتا ہے کہ اس کام کیلئے سندھ کی صوبائی حکومت نے بحریہ ٹاؤن کے مالک سے گٹھ جوڑ کیا تھا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے