پاکستان

دفتر خارجہ نئے جوڑے کی موت پر افسردہ

دسمبر 8, 2018 < 1 min

دفتر خارجہ نئے جوڑے کی موت پر افسردہ

Reading Time: < 1 minute

وزیر خارجہ شاہ محمود اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے دفتر خارجہ کی نوجوان آفیسر سیدہ فاطمی اور اس کے شوہر کی ناگہانی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

سیکرٹری خارجہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیدہ فاطمی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت دفترخارجہ فیملی کے لئے بڑا دکھ ہے، اللہ تعالی نئے شادی شدہ جوڑے کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے. ۔

مقامی پولیس کے مطابق دونوں کی موت ہوٹل کے کمرے میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی، سیدہ فاطمی دفترخارجہ میں کامن ڈیلومیسی سکیشن میں تعینات تھی اور 10دن پہلے ہی فرانس سے تربیت مکمل کرکے پاکستان پہنچی تھی۔سیدہ فاطمی کا تعلق اٹک سے تھا اور کچھ روز قبل 29 نومبر کو ان کی شادی ہوئی تھی۔وہ فارن سروس اکیڈمی کے 35 سپیشلائزڈ ڈپلومیٹک کورس میں پوزیشن ہولڈر بھی تھیں۔

شادی شدہ جوڑا شمالی علاقہ جات میں ہنی مون پر تھا جہاں یہ سانحہ پیش آیا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے