پاکستان

پولیس والا بھی اپنے پیٹی بھائی سے نہ بچ سکا

دسمبر 9, 2018 < 1 min

پولیس والا بھی اپنے پیٹی بھائی سے نہ بچ سکا

Reading Time: < 1 minute

راولپنڈی پولیس کی جانب سے اپنے ہی پیٹی بھائی کو حبس بے جا میں رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تھانہ نیو ٹاؤن کے سب انسپیکٹر حبیب نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل بخت منیر کو چھتیس گھنٹے حبس بے جا میں رکھا، رہائی کیلئے 2 لاکھ سے زائد رقم بھی بٹوری۔ ہیڈ کانسٹیبل نے آئی جی اسلام آباد کو انصاف کیلئے درخواست دے دی۔
راولپنڈی پولیس کی جانب سے اپنے ہی پیٹی بھائی کو حبس بے جا میں رکھنے کا انکشاف۔۔۔ اسلام آبادٹریفک پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل بخت منیر نے آئی جی اسلام آباد کو انصاف کیلئے درخواست دے دی۔ درخواست میں ہیڈ کانسٹیبل کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ تھانہ نیوٹاؤن راولپنڈی میں تعینات سب انسپیکٹر حبیب نے چھتیس گھنٹے حبس بےجا میں رکھا اور دوران حراست مختلف طریقوں سے ذہنی ٹارچر کا نشانہ بنایا۔ درخواست کے مطابق سب انسپیکٹر حبیب نے بھائی سے رہائی کے بدلے2لاکھ20ہزارروپے کی رقم وصول کی اور سادے کاغذ پر زبردستی انگوٹھا بھی لگوایا۔ ہیڈکانٹیبل کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد پولیس نے اےآئی جی آپریشنزکوکارروائی کی ہدایت کردی ۔ اے آئی جی آپریشنز کے مطابق راولپنڈی پولیس حکام نےمزکورہ افسران کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے