متفرق خبریں

بلاول نیب میں پیش نہیں ہوں گے

دسمبر 9, 2018 < 1 min

بلاول نیب میں پیش نہیں ہوں گے

Reading Time: < 1 minute

بلاول بھٹو کے ترجمان نے نیب کے نوٹسز موصول ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم کہا ہے کہ تیرہ دسمبر کو چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے وکلا کی ٹیم نیب راولپنڈی پیش ہوگی ۔

بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کو بھیجا گیا نوٹس انتہائی مضحکہ خیز ہے، بلاول بھٹو سے اس دور کے معاملات کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے جب ان کی عمر صرف ایک برس تھی ۔

ترجمان نے کہا ہے کہ نیب کے نوٹسز سیاسی انتقام اور حکومت کے مخالفین کو ڈرانے کا حربہ ہے، سیلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کیلئے میدان خالی چھوڑا جائے، ترجمان بلاول بھٹو کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان حکومت میں آ ہی گئے ہیں تو اب مخالفت اور تنقید برداشت کرنے کا بھی حوصلہ پیدا کریں، یہ نوٹسز اور مقدمات پی پی پی قیادت کیلئے کوئی نئی بات نہیں ہیں، پہلے بھی انتقام کا مقابلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی نہ ماضی میں کبھی عوام مسائل سے پیچھے ہٹی ہے اور نہ اب ہٹے گی ۔

ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ عوامی مسائل اور قومی امور پر حکومت کی ناقص پالیسیوں کو اجاگر کرتے رہیں گے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے