پاکستان24 متفرق خبریں

سال ۲۰۱۸ کا طاقتور ترین شخص؟

دسمبر 11, 2018 < 1 min

سال ۲۰۱۸ کا طاقتور ترین شخص؟

Reading Time: < 1 minute

کوئٹہ ائرپورٹ سے واپس بھجوائے جانے والے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو سوشل میڈیا پر سال ۲۰۱۸ کا طاقتور ترین شخص قرار دیا جا رہا ہے ۔ منظور پشتین کے ساتھ سفر کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج کرنے والوں کے کیمپ میں شرکت کے خواہش مند تھے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل منظور پشتین کے سندھ داخلے پر بھی ۹۰ روز کی پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کے میڈیا میں منظور پشتین کی کسی سرگرمی کو رپورٹ نہیں کیا جاتا اس کے باوجود ان کے حامیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور سوشل میڈیا میں ان کے حوالے سے خبر ٹاک آف دا ٹاون بن جاتی ہیں ۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے لکھا ہے کہ منظور پشتین اسی وجہ سے طاقتور ترین آدمی ہے کہ اس کے پاس کوئی عہدہ ہے اور نہ اس کو ٹی وی پر دکھانے کی اجازت ہے مگر اس کا ذکر فوجی ترجمان کی پریس بریفنگ سے لے کر پارلیمنٹ کے اجلاس تک میں ہوتا ہے ۔

پاکستان میں کسی میڈیا ادارے یا این جی او کو یہ اجازت نہیں کہ پرسن آف دا ائر کے کسی ایوارڈ کیلئے منظور پشتین کو بھی شامل کرے اور کیلئے باضابطہ سروے کیا جائے ۔ ایسی صورتحال میں یہ بات وثوق سے نہیں کہی جا سکتی ہے کہ منظور پشتین واقعی سال ۲۰۱۸ کی طاقتور ترین شخصیت قرار پاتی ہیں ۔

Array
One Comment
  1. راحیل
    منظور احمد پاشتین کو پاکستانی چی کہلانا غلط بات نہیں. اگر دیکھا جائے تو ایک 27 سالہ جوان کے اس وقت نہ صرف پاکستان میں بلکہ عرب اور یورپ ،امریکی پشتون علاقوں میں پزیرائ ہے، جس نے اپنی کم عمری میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو جنجھوڑا اور سوچ پر مجبور کیا کہ وہ اپنا قبلہ پشتونوں کے حوالے سے درست کرے، ایک 27 سالہ نوجوان نے جس انداز میں جدوجہد جاری رکھی ہے نہ اس کو کسی مزہب ، کسی ملک کے قانون کے تحت چیلنج نہیں کیا جا سکتا... ایک 27 سالہ شخص جس نے ایک میسج پر بنوں میں لاکھوں لوگوں کا جلسہ کر دکھایا

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے