پاکستان

شہباز کچھ بولے اور خاموش بھی رہے

دسمبر 11, 2018 < 1 min

شہباز کچھ بولے اور خاموش بھی رہے

Reading Time: < 1 minute

قائد حزب اختلاف شہباز شریفنے نیب کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ایک بھی الزام ثابت نہیں کر سکے، نہ قیامت تک ثابت ہو سکے گا ۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر راہداریوں میں چلتے چلتے قائد حزب اختلاف اور صحافیوں کے درمیان مختصر سوال جواب کا سیشن ہوا، رپورٹر نے پوچھا کہ حکومت کی سودن کی کارکردگی پر کیا کہتے ہیں تو جواب دیا قومی اسمبلی میں بات کروں گا، ساتھ ہی نیب کے حوالے سے سوال کے جواب میں قائد حزب اختلاف نے چیلنج بھی دے دیا اور کہا کہ کچھ ثابت کر سکے اور نہ قیامت تک کر پائیں گے ۔

قائد حزب اختلاف سے صحافیوں نے مقدمات سے بچنے کےلئے کسی ممکنہ سمجھوتے کا سوال کیا توشہباز شریف نے جواب دینے سے گریز کیا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے