پاکستان

زلفی بخاری کے حق میں فیصلہ

دسمبر 12, 2018 < 1 min

زلفی بخاری کے حق میں فیصلہ

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ سے نکالنے کی درخواست منظور کر کی ہے ۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصلہ سنا دیا۔

زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا اور نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کی استدعا کی تھی۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فاضل بینچ نے 4 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ زلفی بخاری کا نام آف شور کمپنیوں کے باعث پاناما لیکس میں بھی آیا ہے، جس پر نیب میں ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں وہ کئی بار نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے