پاکستان پاکستان24

عامر لیاقت کی عدالت اور میرشکیل سے معافی

دسمبر 13, 2018 < 1 min

عامر لیاقت کی عدالت اور میرشکیل سے معافی

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران عامر لیاقت نے ایک مرتبہ پھر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی جسے عدالت نے قبول کر لیا ۔ عدالت نے اینکر پرسن کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ نمٹا دیا ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب آپ کے چہرے سے نہیں لگ رہا آپ شرمندہ ہیں ۔ عامر لیاقت نے جواب دیا کہ سر میں بہت شرمندہ ہوں،انتہائی عاجزی، انکساری سے اور جھک کر معافی مانگتا ہوں۔ عامر لیاقت نے کہا کہ اس یقین کے ساتھ معافی مانگ رہا ہوں کہ اگر آئندہ اگر کوئی ایسی بات ہو عدالت مجھے بے شک معافی کا حق نہ دے ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ویسے مقرر تو کافی اچھے ہیں ڈاکٹر صاحب ۔ چیف جسٹس کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونجے تو عامر لیاقت نے کہا کہ میں میر شکیل اور میر ابراہیم سے بھی معافی چاہتا ہوں ۔

Array
One Comment
  1. ظفر اقبال
    عدالت عظمیٰ کے حکم پر تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن سے ہزاروں لوگ اب تک بے گھر اور بے روز گار ھوچکے ہیں اور بے روزگاری کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ھو رہا ھے . اگر حکومت تجاوزات ہٹانے کے بجائے ان سے معاوضہ لے لے تو ملکی معیشت کو نہ صرف سہارا ملے گا بلکہ کڑی شرائط کے ساتھ آئی ایم ایف کے پاس جا کر قرض لینے کی ضرورت بھی نہیں رھے گی. جبکہ معاوضے کی شکل میں ملنے والے اربوں روپے ڈیم فنڈ میں بھی ڈالنے کی تجویز زیر غور آ سکتی ھے. اس سے دو فائدے ھونگے پہلا یہ کہ لوگ بے گھر اور بے روروز گار ھونے سے بچیں گے دوسرا ملکی معیشت کو بھی سہارا ملے گا

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے