پاکستان

عدالت کو سویڈن سے معلمہ کی درخواست

دسمبر 13, 2018 6 min

عدالت کو سویڈن سے معلمہ کی درخواست

Reading Time: 6 minutes

سویڈن میں مقیم ایک اوورسیز پاکستانی معلمہ ثمینہ نوید زوجہ ڈاکٹر نوید الرحمان نے مفادعامہ کی ایک درخواست دائر کرتے ہوئے اپنی لاہور میں واقع کروڑوں روپے مالیت کی ساڑھے 27کنال اراضی ایک جعلی مختارنامہ عام کے ذریعے اونے پونے داموں خریدنے پرپی پی پی کے سابق وفاقی وزیر داخلہ ،سینٹر ،بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن ایڈوکیٹ کوآئین کے آرٹیکل 62(1)f کے تحت عوامی عہدہ کے لئے تاحیات نااہل قرار دینے، جعلسازی و مبینہ سازش کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کی تشکیل اور کیس کا حتمی فیصلہ ہونے تک اس اراضی کا قبضہ سپریم کورٹ کے پاس رکھنے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج لاہور واجد منہاس کی جانب سے انکی اراضی کے ریکارڈ میں جعلسازی سے متعلق ایف آئی آر میں مبینہ ٹھوس دستاویزی ثبوتوں کے باوجود ملزم اسلم پرویز کی ضمانت منظور کرنے کے خلاف چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو دائر کی گئی درخواست پر ہونے والی کارروائی سے متعلق رپورٹ طلب کرنے کی استدعا کی ہے ۔

ضلع لاہور کے موضع بھانو چک واہگہ بارڈر سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژادسویڈش شہری و درخواست گزار ثمینہ نوید زوجہ ڈاکٹر نوید الرحمان نے جمعرات کے روز” مفادعامہ ” سے متعلق آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت دائر کی گئی درخواست میں ،بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن ، انکی اہلیہ بشریٰ اعتزاز، بیٹے علی احسن، بیٹیوں زینب احسن اور ثمن احسن اور اپنے حقیقی بھائی محمد اسلم پرویز بٹ سمیت 20افراد اور اداروں کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی بیرون ملک میں موجودگی کے دوران انکے بھائی و ملزم محمد اسلم پرویز بٹ نے محکمہ مال کی کالی بھیڑوں کے ساتھ ساز باز کرکے ایک مبینہ سازش اور منصوبہ بندی کے ذریعے ا ان کے نام کا ”جعلی پاور آف اٹارنی” تیار کرکے ضلع لاہور میں واقع ان کے حصے کی کروڑوں روپے مالیت کی تقریباً ساڑھے 27کنال وراثتی اراضی ونے پونے داموں بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن انکی اہلیہ ،بیٹے اور دو ، بیٹیوں کے نام کردی ہے جبکہ اعتزاز احسن نے اپنے سپریم کورٹ کا وکیل اور سینٹ کا ممبر ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اثر ورسوخ سے اس 27 ساڑھے کنال کے ساتھ ملحقہ ان کے مزید 8کنال پر بھی غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے جس پر میں نے تھانہ نارتھ کینٹ لاہور میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی اور اس جعلی مختارنامہ عام کو خارج کروانے اوران بیع ناموں کی منسوخی کے لئے سول عدالت میں کیس بھی کررکھا ہے ، درخواست گزار نے لکھا ہے کہ میرے حصہ کی کروڑوں روپئے کی دیگر اراضیوں کے ریکارڈ میں جعلسازی کے حوالے سے ملزم محمد اسلم پرویز بٹ کے خلاف مجموعی طور رپر 5 جبکہ شریک کار ملزمہ و حقیقی ہمشیرہ شہناز اختر بٹ کے خلاف 2ایف ایف آئی آرز درج کروا رکھی ہیں لیکن اعتزاز احسن کے اثر و رسوخ بالخصوص سپریم کورٹ کا سینئر وکیل ہونے کی وجہ سے مقدمات میں کسی قسم کی بھی کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی ہے ، درخواست گزار نے ”جعلی مختار نامہ عام”کے ذریعے اعتزازاحسن اور ان کے خاندان کے ہاتھوں اونے پونے داموں فروخت کرنے کو سازش اور فراڈ قرار دیتے ہوئے ان کی اس 27کنال کے علاوہ بھی دیگر تمام وراثتی جائیدادوں میں ان کے بھائی وملزم محمد اسلم پرویز بٹ اور ہمشیرہ شہناز اختر بٹ کی جانب سے جعلسازی کرکے خرد برد اور فروخت کرنے جیسے فوجداری جرائم کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم جاری کرنے جبکہ اس کیس کا حتمی فیصلہ ہونے تک عدالت کو یہ اراضی اپنے قبضہ میں لینے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے ،درخواست گزار نے کہاہے کہ ایڈیشنل سیشن جج لاہور واجد منہاس نے انکی ایک اور اراضی کے ریکارڈ میں جعلسازی سے متعلق ایف آئی آر میں دستاویزی ثبوتوں کے باوجود ملزم اسلم پرویز کی ضمانت منظور کرتے ہوئے زبانی طور پر اسے ایک معمولی بات قرا ردیا تھا ،جس پر میں نے اس کے خلاف چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ایک درخواست دائر کی تھی ،درخواست گزار نے فاضل عدالت سے اس درخواست پر اب تک کی جانے والی کارروائی سے متعلق بھی رپورٹ طلب کرنے جبکہ چیئرمین ،انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب لاہور سے ملزمان کے خلاف کی جانے والی اب تک کی تفتیش سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب کرنے کی استدعا کی ہے ،درخواست گزار نے لکھا ہے کہ میں نے ملزم اسلم پرویز بٹ کے خلاف تھانہ نارتھ کینٹ لاہور میں جان سے ماردینے کی دھمکیوں اور عفت میں خلل کے حوالے سے ایف آئی آر درج کروا رکھی ہے ، میری کروڑوں روپئے کی جائیداد ہتھیانے والے لینڈ مافیا کے اراکین اسلم پرویز بٹ اور چوہدری اعتزازاحسن ایڈوکیٹ مجھے قتل بھی کروا سکتے ہیں ، اس لئے آئی جی پولیس،پنجاب لاہور کو میری پاکستان میں موجودگی کے دوران مجھے فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم جاری کرنے اور سیکرٹری ریونیوپنجاب، ڈی جی، اورسیزپاکستانیز فائونڈیشن اور آئی جی پولیس،پنجاب سے اوور سیز پاکستانیوں کی جائیدادوں اورجان و مال کو محفوظ بنانے کے لئے بطو رریاست اٹھائے جانے والے اقدامات اور پالیسی سے متعلق رپورٹ طلب کرنے کی استدعا کی ہے،درخواست گزار نے مزید لکھا ہے کہ اعتزاز احسن ایڈوکیٹ (بینی فشری ،پنجم ) نے میری نہایت قیمتی اراضی ”ایک جعلی مختارنامہ عام ”پراونے پونے داموں خرید کر اس جرم کا براہ راست فائدہ اٹھایا ہے اور مجھے قوی یقین ہے کہ وہ اور انکی اہلیہ بشریٰ اعتزاز، بیٹے علی احسن، بیٹی زینب احسن اور دوسری بیٹی ثمن احسن بھی اس سازش کا حصہ ہیں ،جبکہ بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن ایڈوکیٹ کی جانب سے بیع شدہ اراضی کے علاوہ میری ملحقہ 8کنال اراضی پر غیر قانونی ،اور ناجائز قبضہ سے بھی میرا شک یقین میں بدل جاتا ہے ،اور میرا ذہن اس بات کو بھی قبول نہیں کرتا کہ بیرسٹر اعتزاز احسن اتنے معصوم اور بھولے ہیں کہ اسلم پرویز جیسے شخص نے ایک جعلی مختار نامہ عام کے ذریعے انہیں الو بنا کر کروڑوں روپئے اینٹھ لئے اور انہیں اس کا علم ہی نہ ہوسکا ہو،جبکہ مختار نامہ عام کے جعلی ہونے کا علم ہونے کے بعد بھی اعتزاز احسن ان کی اہلیہ اوراولاد نے فروخت کرنے والے میرے بھائی و ملزم اسلم پرویز بٹ کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کروائی ہے اور بیع شدہ اراضی کے ساتھ ساتھ بے ایمانی اور فراڈ سے میرے مزید 8کنال کے رقبے پر بھی قبضہ جما رکھا ہے ،اس لئے انہیں آئین کے آرٹیکل 62(1)f کے تحت کارروائی کرتے ہوئے لینڈ مافیا ،بے ایمان اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے عوامی عہدہ کے لئے تاحیات نااہل قرار دیا جائے ۔

ثمینہ نوید زوجہ ڈاکٹر نوید الرحمان
سکنہ
405 ایچ بلاک گلشن راوی ،لاہور
مقامی موبائل نمبر
0320/8445198

سپریم کورٹ آف پاکستان ،اسلام آباد
اوریجنل جیورسڈکشن
آئینی پٹیشن نمبر __________ 2018

ثمینہ نوید زوجہ ڈاکٹر نوید الرحمان مستغیث
بنام

1 نامزد ،ملزم محمد اسلم بٹ ولد محمدصاد ق بٹ (برادر حقیقی مدعیہ )سکنہ موضع بھانو چک واہگہ بارڈر ضلع لاہور ،(ملزم 5عدد مختلف ایف آئی آرز)
2نامزد،ملزمہ شہناز اختر بٹ (ہمشیرہ حقیقی مدعیہ )سکنہ موضع بھانو چک واہگہ بارڈر ضلع لاہور ،(ملزمہ 2 عددایف آئی آرز)
3نامزد،ملزم ریاض اصغر ایڈوکیٹ (لوکل کمیشن برائے تیاری پاور آف آٹارنی )(ملزم 1عدد ایف آئی آر ،سپیشل جج ا نٹی کرپشن ) ضلع کچہری لاہور
4 نامزد،ملزم فرمان علی بٹ ،(جعلی مختار نامہ عام کا شناخت کنندہ )(ملزم 1عدد ایف آئی آر ،سپیشل جج ا نٹی کرپشن )ضلع کچہری لاہور
5 نامزد،ملزم صابر علی ،( وثیقہ نویس و گواہ جعلی مختار نامہ عام) ( ملزم 1 عدد ایف آئی آر ،سپیشل جج ا نٹی کرپشن )ضلع کچہری لاہور
6نامزد،نبیل یونس ،( گواہ جعلی مختار نامہ عام) ( 1عدد ایف آئی آر ،سپیشل جج ا نٹی کرپشن )ضلع کچہری لاہور
7 ملزم ،رانا شوکت علی،سب رجسٹرار شالیمار ٹائون لاہور،( ملزم1عدد ایف آئی آر ،سپیشل جج ا نٹی کرپشن )
8 ،ملزم معین مشتاق حیدر،رجسٹری محرر ،سب رجسٹرار آفس شالیمار ٹائون لاہور، (ملزم 1عدد ایف آئی آر ،سپیشل جج ا نٹی کرپشن )
9 ملزم حلقہ پٹواری،نام و ولدیت نامعلوم ( ملز م 1عدد ایف آئی آر ،سپیشل جج ا نٹی کرپشن ) حلقہ پٹوار بھانو چک لاہور
10پی پی پی کے سابق وفاقی وزیر داخلہ ،سینٹر ،بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستا ن(بینی فشری، اول ) سکنہ 5زمان پارک کینال بنک لاہور
11بشریٰ اعتزاز احسن زوجہ بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستا ن (بینی فشری، دوئم )سکنہ 5زمان پارک کینال بنک لاہور
12علی احسن ولدبیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستا ن(بینی فشری ، سوئم )سکنہ 5زمان پارک کینال بنک لاہور
13زینب احسن دختر بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستا ن(بینی فشری، چہارم )سکنہ 5زمان پارک کینال بنک لاہور
14ثمن احسن دختر بیرسٹر چوہدری اعتزاز احسن ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستا ن(بینی فشری ،پنجم )سکنہ 5زمان پارک کینال بنک لاہور
15 ایڈیشنل سیشن جج لاہور واجد منہاس ،بذریعہ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ
16چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ،بذریعہ رجسٹرار
17چیئرمین ،انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب لاہور
18محکمہ مال پنجاب ،بذریعہ سیکرٹری ریونیوپنجاب لاہور
19وفاق پاکستان بذریعہ ،ڈی جی، اورسیزپاکستانیز فائونڈیشن ،اسلام آباد
20آئی جی پولیس،پنجاب لاہور

مسول علیان
مستغیث اصالتا

مسماة ثمینہ نوید زوجہ ڈاکٹر نوید الرحمان
سکنہ
405 ایچ بلاک گلشن راوی ،لاہورر

بتاریخ 12 دسمبر2018

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے