متفرق خبریں

تشدد کرنے والا قاری گرفتار

دسمبر 15, 2018 < 1 min

تشدد کرنے والا قاری گرفتار

Reading Time: < 1 minute

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بچوں کو مارنے مولوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ حیدرآباد کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع معصوم شاہ کالونی کی سرہندی مسجد کے قاری صابر احمد کی گرفتاری کی تصدیق مقامی پولیس نے کی ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک چھوٹے سے بچے کو مدرسے سے غیر حاضری پر پائپ نما چیز سے مارتے ہوئے دکھایا گیا تھا جس کے بعد صارفین نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کیا تھا ۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اس واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی تھی کہ وہ قانون سے مطابق کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرے ۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس پاکستان کے مطابق تشدد کرنے والا قاری صابر احمد انصاری ہے جو مسجد کے پیش امام غلام حسین انصاری کا بیٹا ہے ۔

سینئر سپرانٹنڈنٹ پولیس حیدرآبار سرفراز نواز شیخ نے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ پولیس نے بچے کے والے احمد جان کی رپورٹ پر ایف آئی آر بھی درج کر لی ہے ۔ پولیس نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 328 اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جس میں جرمانے کے ساتھ ساتھ ایک سے تین سال قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے