متفرق خبریں

پریس کلب کی دو کروڑ کمائی/خرچہ

دسمبر 15, 2018 2 min

پریس کلب کی دو کروڑ کمائی/خرچہ

Reading Time: 2 minutes

اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب نے سال 2018 میں میں مختلف طریقوں سے ایک کروڑ بانوے لاکھ، گیارہ ہزار روپے کمائے جبکہ اسی عرصے میں ایک کروڑ اکیانوے لاکھ نوے ہزار روپے خرچ بھی کئے گئے ہیں ۔

اسلام آباد کے مہنگے ترین سیکٹر میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کی فراہم کردہ زمین پر قائم نیشنل پریس کلب میں شہر کے سب سے بڑے بل بورڈز نصب ہیں جن کے ذریعے کلب کے کرتا دھرتا گروپ نے 95 لاکھ روپے حاصل کئے ۔ یہ  وہ رقم ہے جو پریس کلب کے جنرل باڈی اجلاس میں پیش کئے گئے ایک کاغذ پر دکھائی گئی ہے ۔

نیشنل پریس کلب جس کے کل ارکان کی تعداد 2700 لگ بھگ ہے ان میں سے 277 ارکان جنرل باڈی کے سالانہ اجلاس میں شریک تھے جن کے سامنے کلب کی آمدن و اخراجات کی آڈٹ رپورٹ پیش نہیں کی گئی تاہم 8 صفحات پر مشتمل ایک کاغذی پلندے میں بتایا گیا ہے کہ اسٹاف، آفیشل کھانے اور سبسڈی پر کل 24 لاکھ 36 ہزار روپے خرچ کئے گئے ۔

سالانہ پراگریس رپورٹ کے نام سے جاری کئے گئے اس کاغذ میں بتایا گیا ہے کہ پریس کلب نے گورنر سندھ سے پانچ لاکھ، بلوچستان حکومت سے 20 لاکھ، صادق سنجرانی سے دو لاکھ، او جی ڈی سی ایل سے 5 لاکھ، چھوٹے بل بورڈز سے 1 لاکھ 40 ہزار جبکہ دو بڑے بل بورڈز سے 95 لاکھ کمائے ۔ کلب نے مصطفی نواز کھوکھر سے ڈیڑھ لاکھ، عبدالمجید چودھری سے تین لاکھ لئے ۔ مصطفی کنسٹرکشن کمپنی سے 3 لاکھ 65 ہزار حاصل کئے جس سے کمپنی ٹیرس بنائے گی ۔

کلب نے پریس کانفرنسوں کی فیس کی مد میں 43 لاکھ 81 ہزار روپے کمائے جبکہ اسٹاف کو 78 لاکھ 91 ہزار روپے ادا کئے گئے ۔ نیو پرچیز کے سامنے 3 لاکھ 57 ہزار کی رقم لکھی ہے لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ کیا خریداری کی گئی ہے، سٹیشنری اور پرنٹنگ کی مد میں 3 لاکھ 58 ہزار کے اخراجات دکھائے گئے ہیں ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے