پاکستان24 متفرق خبریں

سہ فریقی مذاکرات کا اعلامیہ

دسمبر 16, 2018 2 min

سہ فریقی مذاکرات کا اعلامیہ

Reading Time: 2 minutes

پاکستان چین اور افغانستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی اور مکمل خاتمے پر متفق، سیکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے لیے سہ فریقی تعاون مستحکم کیا جائے گا.

کابل میں ہونے والے پاکستان افغانستان چین دوسرے سہہ فریقی وزرا خارجہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری… افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے اجلاس کی صدارت کی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے شرکت کی. علامات مطابق تینوں ممالک ہر قسم کی دہشتگردی کیخلاف مل کر اقدامات کریں گے، منشیات سمگلنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے نیٹ ورک کو توڑا جائے گا، انسدادِ دہشت گردی کے لیے استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا. اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سے دہشت گردی کے پھیلاؤ کی روک تھام،انتہا پسندی کا خاتمہ اور تینوں ممالک کسی کو بھی اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں کرنے دیں گے.فریقین نے تمام نکات پر مبنی جامعہ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے، افغان مفاہمتی عمل ترقیاتی تعاون اور ربط کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا. اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغان امن دو کے مطابق افغان مفاہمتی عمل کی علاقائی اور علامہ سطح پر حمایت کی جائے گی، پاکستان اور چین نے افغان صدر کے جامع امن منصوبے کو سراہا. تینوں ممالک نے افغان طالبان سمیت تمام فریقین کو تشدد ختم اور امن عمل کا حصہ بننے پر زور دیا. اس موقع پر چین کے ایک سڑک ایک راستہ اور بی آر آئی منصوبے کی حمایت کا اعلان بھی کیا گیا. تینوں ممالک نے متعدد مواصلاتی، تعمیراتی اور معاشی پروگراموں کو شروع کرنے کا عہد بھی کیا. علامہ اقامت ابق نائب وزرائے خارجہ سطح پر انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی مذاکرات کا بھی جلد انعقاد ہوگا. پاکستان افغانستان اور چین تیسرے وزیر خارجہ سی فریقی مذاکرات 2019 میں اسلام آباد میں منعقد ہوں گے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے