متفرق خبریں

پان کے پتوں پر ٹیکس کا مقدمہ

دسمبر 17, 2018 < 1 min

پان کے پتوں پر ٹیکس کا مقدمہ

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے پان کے پتوں پر ٹیکس نہ دینے کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت کی ہے ۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا ہے کہ پانچ لاکھ روپے کے مقدمے کیلئے نیب آگے آ رہا ہے، جو نیب کے کرنے کے کام ہیں وہ کرے ۔

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق جسٹس عظمت سعید نے پوچھا کہ کب ریفرنس فائل ہوا ہے؟ الزام تو غلط بیانی کا ہے، مس ڈیکلریشن کا کیس ہے؟ نیب کا کیسے بن گیا؟ ۔ جسٹس یحی آفریدی نے پوچھا کہ اس میں فنانشل کرائم کہاں ہے؟

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ الزام یہ ہے کہ پان کے پتے زیادہ منگوائے اور ٹیکس کم دیا، یہ پانچ لاکھ کا مقدمہ ہے، جو کام آپ کے کرنے کے ہیں وہ کریں، کیا کسٹم ڈیوٹی کا جو شارٹ فال ہے وہ ریکور کرنا ہے؟ ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق نیب کے پراسیکیوٹر عمران الحق نے بتایا کہ یہ کل 56 مقدمات ہیں، ان افراد کی ضمانت کی منسوخی کیلئے رجوع کیا ہے، کسٹم ملازمین بھی اس میں شامل ہیں ۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ جتنے کیسز کسٹم کے ہیں ان میں یہی الزام ہے، یہ نیب کا کیس کہاں سے آگیا؟ ایف آئی اے کا کیس بنتا ہے، نیب کا تو نہیں بنتا ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ پانچ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پانچ لاکھ کے لئے نیب کورٹ میں کیس چلانا چاہتے ہیں؟

جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ بدھ کو نیب کے دوسرے کیسز لگے ہوئے ہیں تب ان کے ساتھ اس کو بھی سن لیں گے ۔ عدالت نے سماعت بدھ تک ملتوی کر دی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے