پاکستان

نواز شریف کے گارڈز آپے سے باہر

دسمبر 17, 2018 < 1 min

نواز شریف کے گارڈز آپے سے باہر

Reading Time: < 1 minute

سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارلیمنٹ ہاؤس سے واپسی کے موقع پر ان کے گارڈز نے نجی ٹی وی چینل کے کیمرا مین پر تشدد کیا ہے ۔

بتایا گیا کہ کیمرا مین کا بازو اور کیمرا گارڈ سے ٹکرایا تو تین گارڈز نے کیمرا مین واجد علی کو لاتیں مار کر نیچے گرا دیا ۔ اسی دوران ایک گارڈ نے نیچے گرے ہوئے کیمرا مین کے چہرے پر دوڑ کر لات ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔

صحافیوں کے سخت احتجاج پر اسپیکر قومی اسمبلی نے گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کرانے اور تین گھنٹے میں گرفتار کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیراطلاعات فواد چودھری کی یقین دہانی پر صحافیوں نے اپنا احتجاج ختم کیا ۔ اسی دوران سما ٹی وی کے رپورٹر کی جانب سے کیمرا مین پر تشدد کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کرائی گئی ۔

دوسری طرف کیمرا مین پر تشدد کر کے بھاگنے والے گارڈ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس کو رپورٹرز نے گھیر رکھا ہے، رپورٹرز گارڈ کو لاتیں اور تھپڑ مار رہے ہیں جبکہ پولیس اہلکار گارڈ کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اس ویڈیو میں رپورٹرز گارڈ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گالم گلوچ بھی کر رہے ہیں ۔

پارلیمنٹ کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں نے رپورٹرز کے دباو پر گارڈ منصب علی کو تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کے حوالے کیا ہے ۔ مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے گارڈ کے کیمرہ مین پر تشدد کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور اس پر زخمی کیمرہ مین سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے