پاکستان

مری:خاتون سیاح پر تشدد کے ملزمان گرفتار

دسمبر 18, 2018 < 1 min

مری:خاتون سیاح پر تشدد کے ملزمان گرفتار

Reading Time: < 1 minute

مری میں گزشتہ روز خاتون سیاح اور اہل خانہ پر تشدد کے واقعہ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی کے سٹی پولیس افسر عباس احسن نے کہا ہے کہ مری میں رش والے مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔

پولیس افسر کے مطابق ڈولفن فورس بھی ڈیوٹی سر انجام دے گی،  سیاحوں کی سہولت اور شکایات کے لئے خصوصی ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے ۔ ایس پی صدر ڈویژن طاہرمقصود کی براہ راست نگرانی اوراے ایس پی مری سرکل فریال فرید کی سربراہی میں افسران معاملہ دیکھ رہے ہیں  ۔

عباس احسن نے بتایا کہ گزشتہ روز خاتون سیاح پر تشدد کرنیوالے ملز مان کیخلاف مقدمہ نمبر484 بجرم353/186/354/506ت پ تھانہ مری میں درج کیا گیا ہے ۔ راولپنڈی پولیس مری میں سیاحوں کی حفاظت اور تحفظ کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔

پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ لاپرواہی کے مرتکب پولیس ملازمان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جارہی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے