پاکستان

مصنف غلط کاری کے الزام میں گرفتار

دسمبر 21, 2018 < 1 min

مصنف غلط کاری کے الزام میں گرفتار

Reading Time: < 1 minute

پولیس نے فارسی دان اور کئی کتابوں کے مصنف کو معصوم بچیوں سے غلط کاری کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ اٹک سٹی پولیس کو درج کرائے گئے مقدمے میں نیاز محمد نے بتایا کہ اس نے غربت کی وجہ سے اپنی دس سال کی بچی کو پناہ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا تھا جہاں دیگر یتیم اور بے سہارا بچیاں بھی زیرتعلیم تھیں ۔

اس ادارے کو سید ابرار شاکر القادری نامی شخص چلاتا ہے اور میں ہر پندرہ دن بعد اپنی بیٹی کو ملنے جاتا تھا ۔ گزشتہ روز ملاقات میں جب بیٹی کو خوفزدہ پایا تو اس نے پوچھنے پر بتایا کہ مذکورہ شخص جو مہتمم ہے اس کے ساتھ غلط حرکات کرتا ہے ۔ بچی نے بتایا کہ ابرار شاکر القادری دیگر بچیوں اور وارڈن کے ساتھ بھی غلط حرکتیں کرتا ہے اور بڑی بچیوں کو پوری رات اپنے کمرے میں رکھتا ہے، صبح وہ روتی رہتی ہیں ۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ وارڈن عاصمہ اور آیا خالدہ بھی اس کوٹھی میں رہتی ہیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد پناہ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ پر چھاپہ مارا اور ابرار شاکر القادری کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ شاکر القادری فارسی دان، کئی کتابوں کا مصنف ہے اور اس کے ایرانی سفارت کاروں سے بھی مراسم ہیں اور اس کے انسٹی ٹیوٹ کو فنڈنگ بھی ہو رہی تھی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے