پاکستان

زرداری نااہلی کیس مقرر

دسمبر 31, 2018 < 1 min

زرداری نااہلی کیس مقرر

Reading Time: < 1 minute

الیکشن کمیشن نےآصف زرداری کیخلاف نااہلی ریفرنس 10 جنوری کو سماعت کیلئےمقررکردیا ہے، الیکشن کمیشن نے درخواستگزارخرم شیرزمان کو نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق آصف زرداری کوابتدائی سماعت کیلئے نوٹس جاری نہیں کیا گیا ابتدائی سماعت پر ریفرنس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہوگا۔ پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نےامریکا میں مبینہ فلیٹ چھپانےکےالزام میں سابق صدر آصف زرداری کےخلاف نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا سابق صدر این اے 213 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے،آصف زرداری نیویارک میں قائم اپارٹمنٹ کے مالک ہے، الیکشن کمیشن میں جمع اثاثوں میں اس اپارٹمنٹ کا ذکر نہیں ہے،

درخواست ميں کہا گيااثاثے چھپانا آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے زمرے میں آتا ہے، آئین کے مطابق آصف علی زرداری صادق اور امین نہیں رہے، سابق صدر کو نااہل قرار دیا جائے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے