پاکستان پاکستان24

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گرینڈ حیات انکوائری رپورٹ طلب کر لی

دسمبر 31, 2018 < 1 min

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گرینڈ حیات انکوائری رپورٹ طلب کر لی

Reading Time: < 1 minute

پبلک اکاونٹس کمیٹی نے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ اور گرینڈ حیات ہوٹل کی انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔ رائل پام گالف کلب، گرینڈ حیات ہوٹل اور نیو اسلام آباد ائیر پورٹ منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے ذیلی کمیٹی قائم۔ شہباز شریف بولے کہ نیب اور ایف آئی اے کی سرزنش نہیں کی تھی، صرف منصوبوں سے متعلق معلومات طلب کی تھیں

پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی زیر صدارت ہوا۔ شہباز شریف بولے کہ پہلے اجلاس میں نیب اور ایف آئی اے کی سرنش کرنے کی خبریں درست نہیں۔ کچھ منصوبوں سے متعلق معلومات طلب کی تھیں۔

پی اے سی نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹ اور گرینڈ حیات ہوٹل منصوبے کی انکوائری رپورٹس طلب کر لیں۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ نیو اسلام آباد ائیر پورٹ منصوبے میں 10 سال تاخیر سے 68 ارب 9 کروڑ روپے اضافی خرچ ہوئے۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ گرینڈ حیات ہوٹل کی اراضی کم نرخوں پر دی گئی۔ ہوٹلوں کی منزلوں میں اضافہ غیر قانونی طور پر کیا گیا۔ بلڈنگ کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ائیر فورس سے بھی این او سی نہیں لیا گیا۔
بریدنگ سپیس
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنے ادارہ سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے 47 ہزار 500 اداروں میں سے صرف 20 فیصد کا آڈٹ ہوتا ہے سال 18-2017 میں آڈٹ کے دوران 160 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کی گئیں۔ موجودہ پی اے سی کے ذمہ 2010 سے 2018 تک کے 18 ہزار 43 آڈٹ اعتراضات زیر التوا ہیں۔
بریدنگ سپیس
آڈٹ حکام نے بتایا کہ رائل پام گالف کلب، گرینڈ حیات ہوٹل اور نیو اسلام آباد ائیر پورٹ سمیت 46 خصوصی آڈٹ کئے. اسوقت بلین ٹری سونامی منصوبے کا خصوصی آڈٹ جاری ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے