پاکستان

پشاور دھماکے میں 6 زخمی

جنوری 5, 2019 < 1 min

پشاور دھماکے میں 6 زخمی

Reading Time: < 1 minute

پشاور صدر میں دھماہوا ہے ۔ دھماکے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ مقامی صحافیوں کے مطابق دھماکہ صدر کے علاقے صدر میں کالا باڑی کے قریب ہوا ۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے سے متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا جب کہ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی  سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ پولیس، ریسکیو اہلکار اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچے ۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت ابراہیم ولد بدی گل، محمد فاروق ولد دین محمد، رحمت گل ولد بادام، عمیر ولد پرویز، مختیارہ بی بی ولد جمیل اور رابعہ ولد فرانسس کے نام سے ہوئی ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ایل آر ایچ منتقل کیا گیا جب کہ تین کو کینٹ جنرل اسپتال سے ریفر کیا گیا ہے۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

ایس پی کینٹ وسیم ریاض نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتا سکتے، بم ڈسپوزل ٹیم شواہد اکھٹے کر رہی ہے جبکہ سی سی پی او پشاور قاضی جمیل نے بتایا کہ دھماکے میں سفید رنگ کی گاڑی استعمال کی گئی جس میں 8 سے 10 کلو دھماکا خیز مواد رکھا گیا تھا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے